01 جنوری ، 2021
صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اہلکاروں کیلئے دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تھانے کے گیٹ، چیک پوسٹوں، ناکہ بندیوں، رائیڈر اسکواڈ اورپروٹیکشن ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ پہن کرآئیں گے۔
اعلامیے کے مطابق افسران نفری کو ڈیوٹی پر لگانے سے پہلے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ دیں گے، بلٹ پروف جیکٹ پہننے سے اہلکار بے خوف ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ نہ پہننے والے پولیس اہلکاروں اور متلعقہ انچارج کو معطل کیا جائے گا۔