شیاؤمی نے صرف 5 منٹ میں 3 لاکھ 50 ہزار فونز فروخت کر دیے

فوٹو: فائل

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے حال ہی میں ایم آئی 11 فلیگ شپ پیش کیا گیا ہے جس نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے۔

شیاؤمی نے انکشاف کیا ہے انہوں نے 5 منٹ میں 3 لاکھ 50 ہزار فونز فروخت کیے ہیں جس کی کُل مالیت 230 ملین ڈالر ہے۔

گزشتہ سال یعنی 2020 میں ٹاپ 5 بیسٹ سیلنگ اسمارٹ فونز میں 2 فونز شیاؤمی کے تھے۔

اب چین میں شیاؤمی کے ایم آئی 11 فلیگ شپ کی دوسری سیل کا آغاز 5 جنوری سے ہو گا جس میں فونز کے 2 ورژن فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس میں سے ایک چارجر کے ساتھ اور دوسرا بغیر چارجر کے ہوگا۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

دوسری جانب شیاؤمی نے اپنے نئے فون ایم آئی 11 کا برانڈ امبیسیڈر کسی مشہور شخصیت کے بجائے کمپنی کے سی ای او کو ہی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی مارکیٹنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ سی ای او لی جُن کو فون کا برانڈ امبیسیڈر بنانے کا فیصلہ مداحوں کی درخواست کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :