Time 02 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سشانت کی فلم عالمی فلم فیسٹول میں منتخب ہونے پر شردھا جذباتی ہوگئیں

آنجہانی اداکار کی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’چھچھوڑے‘ آخری فلم تھی جو ان کی زندگی میں 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنی تھی— فوٹو:فائل

بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ اور شردھا کپور کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھچھوڑے‘ 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا(آئی ایف ایف آئی)  میں اسکریننگ کیلئے منتخب کرلی گئی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال اپنے گھر میں مردہ قرار پائے تھے اور انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔

آنجہانی اداکار کی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’چھچھوڑے‘ آخری فلم تھی جو ان کی زندگی میں 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔

اس فلم میں ان کے مدمقابل شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کے ہدایت کار نتیش تیواری تھے ۔

اب اس فلم کو 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں اسکریننگ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے جس پر اداکارہ شردھا کپور جذباتی ہوگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ فلم اداکارہ کے دل کے نہایت قریب ہے اور یہ ان کے ساتھی اداکار سشانت کی ایک یاد ہےجسے دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو اس بات نے بے حد جذباتی کردیا ہے کہ سشانت ان لمحات کی خوشی منانے میں فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا رواں سال 16 سے 24 جنوری تک بھارتی شہر گوا میں ہوگا۔

مزید خبریں :