Geo News
Geo News

Time 02 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

مالدیپ میں کیارا یڈوانی کی تصویریں کون لے رہا ہے؟

کیارا کی تصاویر کے حوالے سے  افواہیں چل رہی ہیں کہ یہ تصاویر سدھارتھ ملہوترا نے کھینچی ہیں،فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ ادکارہ کیارا ایڈوانی نے اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کی تردید کردی۔

مالدیپ میں موجود کیارا ایڈوانی کی حالیہ دنوں میں متعدد تصاویر انسٹاگرام پر سامنے  آئی ہیں جب کہ اسی دوران  اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بھی سال نو کے موقع پر مالدیپ سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

کیارا کی تصاویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں چل رہی ہیں کہ یہ تصاویر ان کے مبینہ  بوائے فرینڈ  سدھارتھ ملہوترا نے کھینچی ہیں جو کہ ان کے ساتھ سال نو کے جشن کے لیے مالدیپ میں موجود ہیں۔


 تاہم اب اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے اور ایک حالیہ پوسٹ کی گئی انسٹاگرم اسٹوری میں وہ سیلفی لے رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہےکہ  جب وہ اکیلی ہوتی ہیں تو کیسے تصویر لیتی ہیں۔

خیال رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا جلد ہی نئی فلم 'شیرشاہ' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جو کہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔