پاکستان

اسامہ قتل کیس: گرفتار پولیس اہلکاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فوٹو: فائل

اسلام آباد: اینٹی ٹیرر ازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

  22 سالہ اسامہ قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے کی، ملزمان کو ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور پولیس نے ملزمان کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

جج نے استفسار کیا کہ پولیس پر فائرنگ کس پستول سے ہوئی؟ جس پستول سے فائر ہوئے وہ برآمد ہوا؟

جج کے استفسار پر پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ نہیں پستول برآمد نہیں ہوا؟ بعدازاں ڈیوٹی جج نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان اسامہ ستی جاں بحق ہو گیا تھا، واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :