Time 04 جنوری ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کی مچھ میں 11 افراد کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے مچھ کوئلہ فیلڈ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان مچھ میں 11 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایف سی کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے محکمہ داخلہ بلوچستان سے مچھ کوئلہ کان میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی میں کوتاہی کا نتیجہ نہیں ہے جبکہ بلوچستان بار کونسل نے مچھ واقعہ کے خلاف آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :