ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون کیسا ہو گا، تصاویر لیک ہو گئیں

فوٹو بشکریہ:آن لیکس

چینی ٹیکنالوجی کمپنی 'ہواوے جلد  ہی ہواوے P50 سیریز لانچ کرنے جا رہی ہے جس کی تصاویر  سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہیں۔

گز چائنا ڈاٹ کام کے مطابق ہواوے P50 سیریز میں سام سنگ گلیکسی سیریز کی طرح 3 ہینڈ سیٹ پیش کیے جائیں گے۔

ہواوے پی 50 سیریز کے اس فون میں 6.1 سے 6.6 انچ کا ڈسپلے دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ، سیریز کے نئے فون 6.6 انچ اور 6.8 انچ اسکرین سائز کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیس ماڈل ہواوے  P50 کہلائے گا جبکہ سیریز ہواوے P50 پلس اور ہواوے P50 پرو پر بھی مشتمل ہو سکتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہواوے P50 پرو 6.6 انچ ڈسپلے (تقریباً 159 mmلمبائی اور73mm چوڑائی) کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

لیک ہونے والے رینڈر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  P50 پرو پی 40 پرو کے ڈوئل سیلفی کیمرے کے برعکس سنگل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

کہا جارہاہے کہ ہواوے کا نئے فلیگ شپ فون میں کمپنی کا تیار کردہ کیرین 9000 پراسیسر بھی شامل ہو سکتا ہے۔