پاکستان
Time 04 جنوری ، 2021

ملک چلانا ہے تو پرائیویٹ ٹرانزیکشنز کو نیب سے نکالنا ہوگا، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں یہ واقعہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے، ایوان سے تین چار رکنی سینیٹرز کا وفد ہزارہ لواحقین کے پاس جاکراظہار یکجہتی کرے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شیری رحمان کے سابق شوہر سے جبراً نیب نے 164 کا بیان لکھوایا ، کوئی یہاں اٹھ کر کہہ دے کہ سلیم مانڈوی والا نے کرپشن کی ہے،ایک ادارہ ٹی وی پر دے دیتا ہے کہ سلیم مانڈوی والا پر کرپشن چارجز ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میرے پاس 100 سے زائد نیب کیخلاف درخواستیں آچکی ہیں۔

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ملک چلانا ہے تو پرائیویٹ ٹرانزیکشنز کو نیب سے نکالنا ہوگا، نیب کو لگام دینا پڑے گی، آپ لوگوں کو اس جگہ پہنچا رہے ہیں کہ جہاں وہ خودکشی کرلیں، ایوان کو اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔

مزید خبریں :