Time 04 جنوری ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کی قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کی تعریف

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2019 اور 2020 میں 389 ارب روپے کی ریکوری کی۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2008 سے 2018 تک نیب نے 10 سال میں 104 ارب روپے کی ریکوری کی تھی اور یہ دس سال کرپٹ حکمرانوں کے سیاہ دور میں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 27 ماہ میں 206 ارب کی ریکوری کی، اینٹی کرپشن نے کرپٹ حکمرانوں کے 10 سالہ سیاہ دور میں صرف 3 ارب روپے کی ریکوری کی تھی،

وزیراعظم نے کہا کہ یہ احتساب کے واضح اشارے ہیں کہ جب ادارے آزاد ہوں اور ریاستی ادارے سیاسی مداخلت کے بغیر کام کریں تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :