05 جنوری ، 2021
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کےمطابق پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کو متحرک ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے اہم ٹاسک بھی سونپا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے کارنامے عوام کو بتائیں، پیپلزپارٹی نے 12 سال میں سندھ میں کیا کیا عوام کو آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس اور عوامی مسائل اجاگر کریں جب کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔