کھیل
Time 05 جنوری ، 2021

جنوبی افریقا سے سیریز کیلیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ ہوگا

فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ماہ رواں کے دوسرے ہفتے میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 10 اور 14 جنوری کے درمیان ہو گا، محمد وسیم کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی پہلی مرتبہ پاکستان کے اسکواڈز کا انتخاب کرے گی جب کہ منتخب ہونے والا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 17 جنوری سے کراچی کے بائیو سیکور ببل میں جائے گا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی، کووڈ ٹیسٹنگ کراکر آنے والی مہمان ٹیم کی آمد پر بھی ٹیسٹنگ ہو گی اور مہمان ٹیم کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ چوتھے روز ہو گی۔

پہلے 5 روز میں مہمان ٹیم کو ہوٹل سے متصل کلب میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی،5 روز میں 2 ٹیسٹنگز کے بعد مہمان ٹیم ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گی۔ 

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں ہو گا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جس کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ 3 فروری سے بائیو سیکور ببل میں آئے گا۔

مزید خبریں :