05 جنوری ، 2021
8 سال سے علیحدہ رہنے والی خاتون شوہر کی میت پر آئی اور حادثے میں چل بسی، خاتون کے جھلسنے کا واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ اتوار کو خود بھی چل بسیں۔
بھارت کے شہر کولکتہ میں شوہر کیلئے رکھی گئی پوجا میں ساڑھی میں آلگ لگنے سے خاتون جھلس کر ہلاک ہوگئی۔
بھارت کے شہر کولکتہ میں 64 سالہ خاتون نے شوہر کے گزر جانے کے بعد گھر میں پوجا پاٹ رکھی تھی۔
پوجا پاٹ کے دوران خاتون کی ساڑھی میں آگ لگ گئی جس سے وہ بری طرح جھلس گئیں۔
خاتون کے جھلسنے کا واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ اتوار کو خود بھی چل بسیں۔
خاتون کے رشتے داروں کے مطابق پوجا پاٹ کی تقریب میں شوہر کی تصویر کے ساتھ موم بتیاں بھی جل رہیں تھیں اور بے دھیانی میں موم بتیوں سے ان کی ساڑھی نے آگ پکڑلی جس سے وہ بری طرح جھلس گئیں۔
رپورٹس کے مطابق خاتون گزشتہ 8 سال سے شوہر سے علیحدہ تھیں لیکن شوہر کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر جذباتی ہوگئیں تھیں اور ان کے گزرنے کے بعد گھر پوجا پاٹ رکھی تھی۔
خاتون کے شوہر کا انتقال بھی گزشتہ ماہ ہی ہوا تھا اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔