پاکستان
Time 05 جنوری ، 2021

اسامہ ستی کے واقعے میں انصاف ہوگا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان اسامہ ستی کے واقعے میں انصاف ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد کے نوجوان اسامہ ستی کے قتل پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

کابینہ کو اسامہ ستی کے قتل کی تفصیلات اور والدین کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسامہ ستی کے واقعے میں انصاف ہوگا، ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں اور پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں رات گئے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان اسامہ ندیم جاں بحق ہوگیا تھا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

نوجوان طالب علم کی ہلاکت کے واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :