07 جنوری ، 2021
فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ غیر معینہ مدت تک بلاک کردیا۔
ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ پہلے کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے کی حمایت میں تبصرے پر 24 گھنٹے کیلئے بلاک کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دھاوا بولنے والوں کی مذمت کے بجائے فیس بک کا پلیٹ فارم حمایت کیلئے استعمال کرنے سے امریکی مضطرب ہوئے، صدر ٹرمپ کو موجودہ صورتحال میں فیس بک استعمال کرنے کی اجازت سے درپیش خطرات بہت زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ کم ازکم جوبائیڈن کےصدرکاعہدہ سنبھالنےتک معطل رہےگا۔
جوبائیڈن 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔