08 جنوری ، 2021
لاہور کی نشتر کالونی سے اغوا ہونے والے 8 سالہ بچے کی لاش قریبی نالے سے برآمد ہو گئی۔
پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی ظہیر کا چھوٹا بیٹا 8 سالہ ارسلان بدھ کو لاپتہ ہوا تھا جس پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے روز بچے کی لاش فیروز پور روڈ کے روہی نالے سے مل گئی۔
پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی کا شبہ ہے تاہم تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سےہو گی، مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے بھی ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔