Time 08 جنوری ، 2021
پاکستان

ہزارہ برادری کے سوگواران کو بلیک میلرز کہنا ہتک آمیز ہے، ہیومن رائٹس کمیشن

انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق بلیک میل ہونے کے بیان پر حیرت کا اظہارکیا ہے۔

اپنے بیان میں کمیشن نے کہا کہ متاثرین کا تحفظ اور ان کے مطالبات ماننا وزیراعظم کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں انسانی حقوق کمیشن کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری طویل عرصے سے زیادتیوں اور نسل کشی کا شکار ہے، ہزارہ برادری کے سوگواران کو بلیک میلرز کہنا ہتک آمیز ہے۔

کمیشن نے کہا کہ ہزارہ برادری کا تحفظ اور ان کے مطالبات کا احترام کرنا وزیراعظم کے فرائض میں شامل ہے، ریاست پاکستان ہزارہ برادری کی زندگیوں اور ان کی آزادی کا تحفظ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

مزید خبریں :