08 جنوری ، 2021
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ ’اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں‘۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں مچھ سانحے کے متاثرہ خاندان وزیراعظم کے کوئٹہ آنے تک تدفین نہ کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں اور منفی دس ڈگری کی سردی میں دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔
تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے، ہزارہ برادری آج تدفین کریں آج ہی کوئٹہ جاؤں گا لیکن وزیراعظم کی آمد سے تدفین کو مشروط کرنا مناسب نہیں۔