کیا آپ یہ مشہور ڈِش کھانا پسند کریں گے؟

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

دنیا بھر میں ہر خطے اور ہر ملک کے پکوان ایک دوسرے سے کافی حد تک مختلف ہوتے ہیں اور  آج ہم آپ کو برطانیہ کی ایک انوکھی ڈِش کے بارے میں بتائیں گے۔

آج ہم آپ کو برطانیہ کے مشہور 'اسٹارگیزے پائے' کے بارے میں بتائیں گے جس میں آ پ کو مچھلی کے آدھے سِر باہر آتے نظر آ رہے ہوں گے۔

انگلینڈ مختلف اقسام کے پائے کے حوالے سے بے حد مشہور ہے، یہاں ایپل پائے، پوٹ پائے اور دیگر چیزوں سے بنے پائے بے حد مشہور ہیں۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

لیکن آج ہم آپ کو جس پائے کے بارے میں بتائیں گے اس میں اوپر سرڈائن مچھلی کے سر اور دُم باہر نکلی ہوئی نظر آتی ہے۔

یہ 16ویں صدی کی بات ہے جب شدید سردیوں میں انگلینڈ کے ایک گاؤں میں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں تھا تو وہاں کے ایک مقامی شخص نے سب لوگوں کی جان بچائی۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

مقامی مچھیرا ٹوم باؤکوک شدید سردی اور طوفانی موسم میں اپنی کشتی لے کر سمندر میں اترا اور اس نے مختلف سمندری حیات کا شکار کرکے ایک بڑا پائے تیار کیا جس سے مچھلی کے سر نظر آرہے تھے تاکہ لوگوں کو ایسا لگے کہ اس کے اندر مچھلی ہی موجود ہے۔

اب ہر سال 23 دسمبر کو اس مچھیرے کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے اور اس دن ایسا پائے تیار کیا جاتا ہے جس میں سے مچھلی کے سر باہر نکلے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس دن کو 'ٹوم باؤکوک ایو' کے نام سے ہر سال منایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :