09 جنوری ، 2021
کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے لواحقین سے معاہدے اور جاں بحق افراد کی تدفین کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اوردیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے ہزارہ عمائدین اورسانحہ مچ شہداء کے لواحقین سےسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں ملاقات کی، اظہارتعزیت کیا اور اس کے بعد وزیراعظم اسلام آباد واپسی کے لیے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے۔