پاکستان
Time 10 جنوری ، 2021

نوازشریف جھوٹ بول رہے، عدالتی فیصلے نے انہیں بے گناہ ثابت نہیں کیا: براڈ شیٹ فرم

برطانوی عدالت سے پاکستان کے خلاف 28 ملین ڈالر سے زائد کا مقدمہ جیتنے والی اثاثہ جات برآمدگی کی فرم براڈ شیٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا۔

اثاثے برآمدگی کی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کیو مساوی کا کہنا ہے کہ نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، براڈ شیٹ کے عدالتی فیصلے نے انہیں بے گناہ ثابت نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کا ہمارے حق میں فیصلے کو نوازشریف غلط طور ہر اپنی بیگناہی سے جوڑ رہے ہیں، اگر عمران خان چاہیں تو کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مدد کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں ان کی فرم سے نوازشریف حکومت کے خلاف تحقیقات کے لیے کہا گیا، ہم نے واضح کیا کہ سیاسی بنیادوں پر کسی کو نشانہ بنانے میں کردار ادا نہیں کریں گے، سب کے خلاف تحقیقات کی جائیں تو مشرف مان گئے۔

کیو مساوی نے بتایا کہ اُس وقت کے نیب کے سربراہ جنرل امجد کے دور میں ہم سے بھرپور تعاون بھی کیا گیا مگر پھر جنرل امجد کو نیب سے ہٹا دیا گیا اور بعد میں آنے والے من پسند افراد کے خلاف تحقیقات رکواتے رہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن ہائیکورٹ میں کیس ہارنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے براڈ شیٹ فرم کو 4 ارب 58 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔

مزید خبریں :