شہناز گل نے لائیو سیشن میں مداح کے جھرریاں نظر آنے کو میک اپ قرار دے دیا

انسٹاگرام پر اداکارہ نے لائیو سیشن کیا اور مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے— فوٹو:فائل

بھارتی اداکارہ و ماڈل شہناز گل نے لائیو سیشن میں مداح کے جھرریاں نظر آنے کو میک اپ قرار دے دیا۔

شہناز گل کو شہرت مشہور شو’باگ باس‘ کے 13 ویں سیزن سے ملی ہے اور اس سیزن میں وہ رنر اپ بھی رہی ہیں۔ بگ باس میں شہرت کے بعد شہناز انسٹاگرام پر کافی فعال ہیں اور ان کے 60 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے لائیو سیشن کیا اور مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔


سیشن کے دوران کسی مداح نے سوال کیا کہ ان کے چہرے پر جھرریاں پڑر ہی ہیں جس پر شہناز کا کہنا تھا کہ یہ جھرریاں نہیں ہیں بلکہ ہنس ہنس کے میک اپ اوپر چڑھ گیا ہے اور تھوڑا ٹچ اپ کروں گی تو ٹھیک ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ بھی وہ لائیو سیشن کے دوران خود کی تعریف کرتی رہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں شہناز کور گل کی بگ باس 13 کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہتی ہیں کہ 'کیا کروں؟ میں مر جاؤں؟ میری کوئی فیلنگز نہیں ہیں؟ تمہاری فیلنگز تمہاری، توڈا کُتا ٹومی اور ساڈا کُتا کُتا۔

مزید خبریں :