پاکستان
Time 11 جنوری ، 2021

وزیراعظم کی ساؤتھ ایشین گیمز کے ملک میں انعقاد کیلئے انتظامات کی ہدایت

ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کیلئے گراونڈز سمیت تمام انفرااسٹرکچر بہتر کیا جائے: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت— فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز کے پاکستان میں انعقاد کیلئے انتظامات کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز کے پاکستان میں انعقاد کیلئے انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو گیمز کے انعقاد کیلئے مکمل تعاون کی ہدایت کی۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہترین ہے، کسی ملک کو پاکستان میں آکر کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کیلئے گراونڈز سمیت تمام انفرااسٹرکچر بہتر کیا جائے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :