Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے۔
جیونیوز کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف طبی عملہ ہے، ایک سے زائد سورس سے ویکسین لینے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ ویکسین کی تعداد جلدی بڑھے گی، کوشش ہے کہ ویکسین مارچ سے بھی پہلے آئے اور لوگوں کو لگنا شروع ہو جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کورونا کا معاملہ ختم ہوگیا ہے، احتیاط کی جائے۔