Time 12 جنوری ، 2021
پاکستان

لیاری گینگ وار کا سربراہ عذیر بلوچ قتل کے ایک اور مقدمے میں بری

لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کو قتل کے ایک اور مقدمے میں بری کردیا گیا۔

کراچی میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سخت حفاظتی انتظامات میں ملزم عذیر بلوچ کوپیش کیا گیا۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف شہری کے اغواء اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا اور ایڈیشنل سیشن جج نے عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو تین مقدمات سے بری کیا تھا۔

مزید خبریں :