Geo News
Geo News

Time 13 جنوری ، 2021
پاکستان

’جنوری میں ایل این جی درآمد نہ کرنے کی وجہ سے انڈسٹری پریشان‘

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے صدر سلیم الزماں  کا کہنا ہے کہ جنوری میں ایل این جی درآمد نہ کرنے کی وجہ سے انڈسٹری پریشان ہے ۔ 

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے کہا کہ ہم نے ایل این جی ٹرمینلز سے تصدیق کی ہے کہ ایل این جی درآمد کرنے کی کیپیسٹی موجود ہے۔

سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ  اگرحکومت وقت پرایل این جی خرید لیتی تو انڈسٹری موجودہ گیس کے بحران سے بچ جاتی۔