06 جنوری ، 2021
سدرن سوئی گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی کے باعث نوری آباد اورکوٹری کے صنعتی زون کی 12 سے زائد فیکٹریاں بند ہوگئیں۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عدیل صدیقی نے بتایا کہ سدرن سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے صنعتی زون کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث نوری آباد انڈسٹڑیل اور کوٹری انڈسٹریل زون کی 12 سے زائد فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں۔
عدیل صدیقی کے مطابق فیکٹریاں بند ہونے کے باعث دھاگہ اور کیبل ساز سمیت دیگر فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزرات توانائی کے ساتھ معاہدے کی رو سے ایل این جی اور مقامی گیس کے فرق کے طور پر گیس کے نرخوں کو 786 روپے سےبڑھاکر 930 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے پراتفاق ہوا لیکن اس پر عمل کرنے کے بجائے گیس معطل کردی۔