سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا اورویرات کو بیٹی کے نام تجویز کرنے شروع کردیے

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بالی وڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں اور اب ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد پر ان کے مداح بھی پھولے نہیں سما رہے۔

11 جنوری کو ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشخبری سنائی تھی کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے تمام تر لوگوں سے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں گے۔

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ویرات اور انوشکا کی بیٹی کے خوب چرچے ہو رہے تھے جب کئی صارفین کی جانب سے کسی اور کی تصاویر شیئر کر کے اسے انوشکا اور ان کی بیٹی بھی قرار دیا جا رہا تھا۔

اب سوشل میڈیا صارفین نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کے نام بھی تجویز کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ایک صارف نے انوشکا اور ویرات کی بیٹی کی پیدائش پر انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نام تجویز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کا نام 'انووی' ہونا چاہیے جس کا مطلب تجربہ ہے۔

صارف نے اس نام کی وضاحت بھی اور بتایا کہ انوشکا کا 'انو' اور ویرات کا 'وی' تو نام انوووی رکھنا چاہیے۔  

ایک اور صارف نے انوشکا اور ویرات کو ان کی بیٹی کے نام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ انوشکا اور ویرات کو ملا کر بچی کا نام 'انویتا' رکھنا چاہیے۔

ویرات کوہلی کے ایک مداح نے انہیں اپنی بیٹی کا 'انوی' نام رکھنے کی تجویز کی اور بتایا کہ انوشکا کا 'ان' اور ویرات کا 'وی'۔

مزید خبریں :