سشانت سنگھ کی بہن نے بھائی کا یادگاری پیغام شیئر کردیا

فوٹو:بشکریہ بھارتی میڈیا

گزشتہ برس خودکشی کرنے والے آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ کا یادگاری پیغام انسٹاگرام پروائرل ہوگیا۔

 زندگی کے 30 برس مکمل ہونے پر اداکار نے ایک یادگاری پیغام لکھا تھا جسے سشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

شویتا سنگھ کیرتی نے پوسٹ میں کہ بھائی کی جانب سے لکھا گیا، بڑی گہری سوچ۔

بہن کی جانب سے شیئر کیے گئے پیغام میں سشانت سنگھ نے لکھا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے 30 سال کچھ بننے کی کوشش میں گزارے ہیں، میں چیزوں میں بہتر ہونا چاہتا تھا، میں ٹینس، اسکول اور گریڈز میں ایک بہترین انسان بننا چاہتا تھا‘۔

نوٹ میں لکھا گیا ہےکہ ’میں جہاں ہوں ٹھیک نہیں ہوں لیکن اگر میں چیزوں میں اچھا ہوجاتا ہوں تو ٹھیک ہوجاؤں گا‘۔

یادگاری نوٹ میں سشانت نے کہا تھا کہ ’مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے کھیل میں غلط تھا کیونکہ کھیل میں ہمیشہ یہ جاننا ہوتا تھا کہ میں پہلے کیا تھا۔‘ ‘

شویتا سنگھ کیرتی نے انسٹاگرام پر سشانت فور ایور(سشانت ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

مزید خبریں :