میشا جتنی اچھی نظر آتی ہیں گانا بھی اتنا اچھا سنائیں: شاہدہ منی

فائل فوٹو

نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے ایک پروگرام میں گلوکاروں کو مشورے دیے اور میشا شفیع سے متعلق انہوں نے کہا کہ میشا  جتنی اچھی نظر آتی ہیں ان کو چاہیے گانا بھی اتنا اچھا سنائیں۔

ایک نجی چینل کے پروگرام میں شاہدہ منی سے پاکستان کے ٹاپ گلوکاروں کی تصاویر دکھا کر رائے لی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنا بھی ٹیلنٹ موجود ہے سب بہت اچھا ہے بس ان کو محنت کرنے کی ضرورت ہے، ان سب کے لیے میرا   مشورہ ہے کہ موسیقی کو آسان نہ لیں اوربا ادب رہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ شاہدہ منی نے  کہا کہ آئمہ بیگ ناک سے گانا بند کردیں۔

 پروگرام میں شاہدہ منی سے جب علی ظفر سے متعلق رائے لی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ورسٹائل ہے، شروع سے ہی تیز اور محنتی ہے، جب میں نے اسے کمرشل میں دیکھا جب ہی مجھے لگا تھا کہ کہ اس میں کرنٹ ہے۔

گلوکار بلال سعید سے متعلق دی گئی رائے میں شاہدہ منی نے کہا کہ گانے تو سب کے  ہٹ ہو جاتے ہیں اور بلال سعید بلا صلاحیت ہے لیکن پرفارم نہیں کرتے، بلال سعید کو چاہیے کہ اصل موسیقی کی ٹریننگ لیں۔

مومنہ مستحسن سے متعلق انہوں نےکہا کہ اچھی ہے ان کے ایک دو گانے سنے مجھے برے نہیں لگیں یہ لڑکی آگے جاسکتی ہے۔

میشا شفیع کو مشورہ دیتے ہوئے شاہدہ منی کا کہنا تھا کہ میشا شفیع جتنی اچھی نظر آتی ہیں ان کو چاہیے گانا بھی اتنا اچھا سنائیں۔

عاطف اسلم سے متعلق شاہدہ منی نے کہا کہ عاطف اسلم خوش قسمت ہیں اور ان میں اب پہلے کے مقابلے بہتری آگئی ہے۔

مزید خبریں :