کاروبار
Time 13 جنوری ، 2021

پاکستانی بینکوں کو سست معاشی بحالی کا سامنا ہے، موڈیز

پاکستانی بینکوں کو سست معاشی بحالی کا سامنا ہے، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 1.5فیصد رہے گی۔

موڈیز ریسرچ نے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کردی اور کہا کہ وافر فنڈنگ اور لیکویڈٹی بینکوں کا منظر نامہ مستحکم بنارہی ہے، چیلنجنگ، بہتر آپریٹنگ ماحول بینکوں کےاثاثوں اورمنافع پراثراندازہوگا۔

موڈیز ریسرچ کی پاکستانی بینکوں پر رپورٹ میں رواں مالی سال میں معاشی نمو ایک اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کے توقعات کو معمولی قرار دیا گیا ہے۔

موڈیز ریسرچ کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں کورونا وبا سے پہلے کی سی صورتحال سے کم رہنے کے امکانات ہیں البتہ بہتر آپریٹنگ اور چیلنجنگ ماحول کے سبب بینکوں کے اثاثے اور منافعے اثر انداز ہونے کے اندازے بھی ہیں۔

موڈیز ریسرچ کے مطابق ریفارمز اور پالیسیوں کے اثرات کے سبب حکومتی قرضوں کی صورتحال بہتر ہے، حکومتی قرضوں میں بینکوں کی بڑی سرمایہ کاری کے سبب بینکوں کا کریڈٹ پروفائل حکومت جیسا ہے۔ بینکوں کے بیرونی آپریشن برآمدی شعبے اور کمپنیوں کو مشروط حکومتی ادائیگیوں کے سبب متاثر ہوں گے، بینکوں کے مجموعی قرضوں میں غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھے گا۔

رپورٹ کے مطابق ادائیگیوں میں مہلت اور حکومتی اقدامات سے کورونا کے اثرات جزوی زائل ہوئے ہیں اور خدشات کم بھی ہوئے ہیں۔ بینکوں کی ڈپازٹس بیس فنڈنگ بڑھنے اور وافر لیکویڈٹی سے استحکام رہے گا۔ مالی چیلنجز کے باوجود بحرانی کیفیت میں حکومتی سپورٹ جاری رہنے کے امکانات بلند ہیں۔

مزید خبریں :