پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

کے پی کی جامعات میں نئے بھرتی ہونیوالے ملازمین کیلیے پنشن ختم کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں جامعات کو مالی بحران کے سبب نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی جامعات کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق جامعات کو مالی خسارے سے بچنے کے لیے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مراسلے میں یونیورسٹی نئی بھرتیاں گورنمنٹ پے اسکیل کی بجائے اپنے پے سکیل کے مطابق کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے جامعات کی زیر نگرانی اسکولوں کی فیس بڑھائی جائے اور موجودہ میڈیکل اور ہاؤس الاؤنس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی شرح پر لایا جائے۔

مزید خبریں :