پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی پائپ لائن پھٹ گئی

فوٹو: فائل

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی اور پانی کے رساؤ سے قرب و جوار کا وسیع علاقہ زیر آب آگیا۔

ایک ہفتے کے دوران پائپ لائن پھٹنے کایہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ واٹر بورڈ ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کو متبادل لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کا کہناہےکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت کے ڈبلیو ایس بی کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں واٹر بورڈ کی جانب سےکھدائی کے کام کے دوران بجلی کا کیبل کٹ جانے سے ایک فیڈر سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی جب کہ پمپنگ اسٹیشن کے اندر کام سے متعلق کے الیکٹرک کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :