Time 14 جنوری ، 2021
کھیل

'وزیراعظم کا ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے تعاون کا یقین دلانا بے مثال ہے'

فوٹو: فائل

‏پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا تعاون کا یقین دلانا بے مثال ہے۔ ‏

‏ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی اس وقت پاکستان کے پاس ہے جو 2019 میں کھٹمنڈو میں ہونے والے گیمز کے دوران پاکستان کو دی گئی تھی۔

ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بریفنگ دی۔

‏پی او اے کی صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بریفنگ حوصلہ افزاء رہی، انہیں گیمز کے وینیوز، تاریخوں اور طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا گیمز کے حوالے سے تعاون کا یقین دلانا بے مثال ہے، وزیراعظم نے گیمز کرانے اور پاکستان کا امیج سامنے لانے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی اچھی ہونی چاہیے۔

‏عارف حسن نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ماضی میں سیف گیمز کرائے، ان کا ہمیشہ ساتھ رہا ہے، پاکستان آرمی پاکستان اولمپک ایسوسی کا حصہ ہے اور اس مرتبہ بھی پاکستان آرمی کا ساتھ ہو گا۔

‏انہوں نے مزید کہا کہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرنوالا، فیصل آباد اور اسلام آباد میں گیمز کرانے کی تجویز کو سراہا گیا ہے، آئندہ ہفتے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے ساتھ اجلاس میں اس پر مزید بات ہو گی، گیمز مارچ 2023 میں کرانے کا ارادہ ہے۔

عارف حسن نے کہا کہ براڈ کاسٹنگ اور اسپانسر شپ سے بڑی رقم اکٹھی کی جا سکے گی، حکومت پر زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔

صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پاکستان گیمز میں بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہو گا، پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔

مزید خبریں :