پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

چچا نے 13 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے،فوٹو: فائل

راجن پور میں سنگدل چچا نے 13 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ راجن پور کے علاقے داجل میں پیش آیا ہے جہاں چچا نے اپنی 13 سالہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے جب کہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے  اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :