جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد

جنوبی افریقا کی ٹیم کل کراچی پہنچ رہی ہے، ٹیم پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی— فوٹو: جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کے دورہ پر کل کراچی پہنچ رہی ہے، ٹیم پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

جنوبی افریقی ٹیم نے آخری بار پاکستانی سرزمین پر 2007 میں انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ کوئنٹن ڈی کاک کی قیادت میں پہنچنے والی 21 رکنی ٹیم پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لے گی۔ 

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے وائٹ بال اسپشلسٹس تین فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ چارٹرڈ فلائٹ سے کراچی پہنچنے کے بعد جنوبی افریقی پلیئرز کی کووڈ19 ٹیسٹنگ ہوگی جس کے رزلٹ آنے تک پلیئرز انفرادی آئسولیشن میں رہیں گے۔

 کووڈ ٹیسٹ کلیِئر کرنے والے کرکٹرز اتوار سے کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کرسکیں گے۔

جنوبی افریقی کرکٹرز 17 سے 22 جنوری تک کراچی جیم خانہ میں پریکٹس کریں گے، 21 اور 22 جنوری کو مہمان ٹیم دو روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بعد مہمان ٹیم 23 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی۔

پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی ایک بار پھر کووڈ19 ٹیسٹنگ ہوگی جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 جنوری سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹرز 19 جنوری کی شام کراچی میں رپورٹ کریں گے۔20 جنوری کو آرام کے بعد پاکستانی کرکٹرز 21 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب پاکستانی کرکٹرز کو پاکستان کپ کے میچز کھیلنے سے روک دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :