شاہ رخ خان کی وجہ سے اداکار بنا: راج کمار راؤ

فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی وجہ سے ہی اداکار بننا چاہتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نےکہا کہ شاہ رخ خان سے بطور اداکار اور ایک فرد ہونے کی حیثیت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو اسکرین پر دیکھنے کے بعد ہی میں نے انڈسٹری میں آنے کا سوچا کیونکہ میں ان کے اس سفر سے خود کو جوڑ سکتا ہوں۔

راج کمار راؤ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ اگر آپ کا کوئی خواب ہے اور آپ اس کے لیے محنت کر رہے ہو تو وہ خواب ضرور پورا ہو گا۔

خیال رہے کہ اداکار راج کمار راؤ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور آدرش گورو کے ساتھ فلم 'دی وائٹ ٹائیگر' میں نظر آئیں گے جو 22 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :