پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

نیب مجھے میری جدوجہد سے روک نہیں سکتا: سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہےکہ نیب مجھے میری جدوجہد سے روک نہیں سکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نےکہا کہ نیب کسی کو کسی قابل نہیں چھوڑتا، مرحوم بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی خودکشی کی وجہ نیب تھا، نیب اپنا طریقہ درست کرے اور لوگوں کو ہراساں نہ کرے، اسد منیر نے خود کشی کیوں کی؟ حقائق سامنے لائیں گے ، پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کرکہا کہ پارلیمنٹ ڈری ہوئی ہے، ہر آدمی ڈرا ہوا ہے، کوئی بھی بولے گا تو اس کو نیب کا نوٹس آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں یہ تمام چیزیں عدالت کے سامنے رکھی جائیں جب کہ چیئرمین نیب کو خارجہ کمیٹی بھی طلب کر چکی ہے،  چیئرمین نیب اور افسران اور اپنا احتساب دیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ نیب کے خلاف میری تحریک استحقاق آج بھی موجود ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے تحریک استحقاق واپس ہوگی تو یہ غلط فہمی ہوگی، حالات ایسے بن گئے ہیں میں مختلف قدم اٹھاوں گا۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ نیب مجھے میری جدوجہد سے روک نہیں سکتا، میں پورے پاکستان جاؤں گا، کل میں اکاؤنٹنٹ جنرل خرم ہمایوں کے گھر بھی جاؤں گا اور نیب سے متاثرہ افراد سے ملوں گا، نیب اس وقت تھانے سے بھی برا ادارہ بن گیا ہے۔

مزید خبریں :