Time 16 جنوری ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے متبادل سمجھے جانے والے ’سگنل‘ ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیا

پیغام رسانی کے معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ کی پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کے بعد صارفین نے متبادل ایپس سگنل اور ٹیلی گرام کا رخ کیا۔

تاہم ڈاؤن لوڈنگ بڑھنے پر میسیجنگ ایپ ’سگنل‘ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

گزشتہ شام کچھ صارفین نے شکایت کی کہ انھیں میسیجنگ ایپ پر پیغامات بھیجنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس پر کمپنی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ سگنل کو تکنیکی خرابی کا سامنا ہے جس کی بحالی کیلئے کام کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کے اعلان کے بعد سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :