پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

نیپالی کوہ پیماؤں نے موسم سرما میں K2 کی چوٹی سر کے تاریخ رقم کر دی

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پہلی بارموسم سرما میں سرکرکے تاریخ رقم کردی گئی۔ 

کے ٹو کی تاریخی سرمائی مہم جوئی میں کامیابی نے کوہ پیماؤں کے قدم چوم لیے، 10 نیپالی کوہ پیماؤں نے ناممکن کو ممکن بنادیا اور پہلی بار موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کوسر کرلیاگیا۔

نیپالی ٹیم کے ممبران نے 10 میٹر کا فاصلہ ایک ساتھ طے کیا اور مل کر چوٹی پرقدم رکھ کرکامیابی حاصل کی۔

کوہ پیماؤں کی ٹیم مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے چوٹی کی انتہائی بلندی پر پہنچی، ٹیم کی قیادت نیرمل پورجا اور مینگماجی نے کی جبکہ ایکسپڈیشن انچارج کی جانب سے کامیابی کا اعلان کیا۔

کوہ پیما 10 منٹ تک چوٹی پر ٹھہرے اورپھر واپسی کا سفرشروع کیا۔ کوہ پیما  آج رات کیمپ تھری پر گزاریں گے۔

کے ٹو کیمپ ون پر اسپین کا کوہ پیما حادثے کا بھی شکار ہوا جو شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکا۔

48 کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم 29 دسمبرکو بیس کیمپ پہنچی تھی جس میں 5 خواتین بھی شامل تھی، ان میں پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اورساجد سدپارہ بھی تھے تاہم صرف 10 نیپالی کوہ پیما خطرناک چوٹی کوسرکرنے میں کامیاب ہوئے۔

چوٹی پرپہنچنے والی ٹیم میں خواتین کوہ پیما بھی شامل ہیں۔ کےٹو سر کرنے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ٹیم کو مبارکباددی اور کہا کہ مہم جوئی میں کامیابی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں :