تبوکا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

گذشتہ 2 ماہ کے دوران بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے،فوٹو: فائل 

بالی وڈ کی معروف اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی عرف تبو کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ  ہیک ہوگیا۔

تبو نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کا خبردار کیا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے اس لیے وہ اس اکاؤنٹ سے آنے والے کسی بھی پیغام کو نظر انداز کریں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی کسی بھی پوسٹ یا لنک پر بھی کلک مت کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ 2 ماہ کے دوران بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے جس میں گلوکارہ آشابھوسلے، ہدایت کار و اداکارہ فرح خان،اداکارہ ایشا دیول، اُرمیلا ماٹونڈکر اور سشمیتاسین کی بیٹی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

مزید خبریں :