17 جنوری ، 2021
مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کا کام تنقیدکرنا ہے، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دیں۔
لاہوور میں وفاقی وزیرنارکوٹکس کنٹرول اعجاز شاہ نے چودھری برادران سے ملاقات کی اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاکام تنقیدکرنا ہے، حکمران عوامی ریلیف کوترجیح دیں، ملکی حالات تقاضاکرتے ہیں کہ عام آدمی کے حالات کو بہتربنایا جائے۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے میگا پراجیکٹس مؤخرکرکے عام آدمی کو ریلیف دیاجائے، عمران خان ملکی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانےکے لیےکوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور مؤثرحکمت عملی کے تحت سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔