Time 18 جنوری ، 2021
پاکستان

تعلیمی ادارے کھل گئے، نویں تا بارہویں جماعت کا تعلیمی سلسلہ بحال

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب تقریباً 2 ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ آج بحال ہو گیا۔

کورونا کی دوسری لہر میں تعلیمی ادارےبند ہونے کے بعد 26 نومبر سے 24 دسمبر اور پھر 11 سے18 جنوری تک آن لائن کلاسوں کے ذریعے تعلیم  دی جاری رہی تھی۔ 

حکومتی اعلان کے بعد تعلیمی اداروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں جس میں نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ بحال ہوا ہے۔

 دوسرے مرحلے میں یکم فروری سے پہلی جماعت سے 8 ویں جماعت، اسکول کالجز اور  یونیورسٹیاں بھی کھل جائیں گی، تمام تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔

 موسم سرما کی چھٹیاں شامل کرتے ہوئے 11 جنوری 2021 کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں :