18 جنوری ، 2021
سپر اسٹار ماہرہ خان 15 دن قرنطینہ رہنے کے بعد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔
ایک نجی چینل کی تقریب میں ورچوئل گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے کورونا کا مثبت تجربہ رکھنے سے متعلق بتایا کہ ’میرے بھائی سمیت میرے بہت سے دوست ایسے ہیں جو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹھیک رہے‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھ میں کورونا کی شدید علامات تھیں ، بہت مشکل وقت تھا تاہم الحمداللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں‘۔
قرنطینہ میں گزارے گئے سوال کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ ’اس دوران میں نے اسکرپٹس پڑھے اور اب میں جلد ہی ڈراموں میں واپس آؤں گی‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداح کے سوال کے جواب میں بھی ڈراموں میں واپسی کا اظہار کرچکی ہیں۔
ماہرہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔