Geo News
Geo News

Time 18 جنوری ، 2021
پاکستان

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ نے بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزد کردیا ہے— فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ نے بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزد کردیا ہے۔

بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزدکرنے کا خط اسپیکر سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔