دنیا
Time 19 جنوری ، 2021

امریکی صدر کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن کا ریڈ زون فوجی چھاؤنی بن گیا

نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاؤنی میں تبدیل نظر آ رہا ہے۔

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کل ہو گی جس سے پہلے ہی امریکی دارالحکومت کی سڑکیں سنسان ہیں، ہر طرف رکاوٹیں اور خاردار تاریں ہیں اور بڑی تعداد میں نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔

تقریب کے موقع پر امریکا بھر میں مسلح حملوں کا خدشہ ہے اور اسی صورتحال کے تناظر میں کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔

قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اندرونی حملے سے متعلق کوئی انٹیلی جنس نہیں۔

گزشتہ روز امریکا کی بعض ریاستوں میں ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر نکلے تاہم سیکیورٹی اہل کاروں کی تعداد مظاہرین سے کہیں زیادہ تھی۔

مزید خبریں :