Time 19 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

دانش کا سالگرہ پر اہلیہ عائزہ کے لیے محبت بھرا پیغام

فائل فوٹو

گزشتہ دنوں اداکارہ عائزہ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر دانش تیمور نے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

دانش تیمور نے لکھا کہ ’میں اپنی زندگی کا ایک سیکنڈ بھی اس عورت کے بغیر تصور نہیں کرسکتا‘۔

اداکار نے عائزہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’انہوں نے مجھے ایک خوبصورت فیملی دی ہے،  تم نے مجھے زندگی میں جو سکون اور پیار دیا ہے اس کا میں جس قدر چاہوں شکریہ ادا نہیں کرسکتا‘۔

دانش تیمور نے کہا کہ ’امیدکرتا ہوں کہ ہم اسی طرح اپنی ساری زندگی گزاریں گے اور زندگی کی آخری سانس تک ایک ساتھ رہیں گے‘۔

اداکار دانش تیمور کے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئرکی گئی تصویر کو عائزہ کی جانب سے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں اُنہوں نے پسندیدگی اور محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے  قبل اداکارہ عائزہ خان نے سالگرہ کی مباکباد دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا، عائزہ نے انسٹاگرام پر سالگرہ  کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

مزید خبریں :