سینئر بالی وڈ پروڈیوسرکا ورون دھون کی شادی سے متعلق انکشاف

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دنوں سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں،فوٹو: فائل

بالی وڈ  اداکار ورون دھون کی ان کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی افواہیں گذشتہ چند سالوں سے چل رہی ہیں تاہم اب ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

بالی وڈ کے سینئر پروڈیوسر پہلاج  نیہلانی نے انکشاف کیا ہے کہ  ورون دھون رواں ہفتے ہی شادی کررہے ہیں۔

پہلاج نیہلانی کے مطابق انہیں شادی کا دعوت نامہ تو نہیں ملا تاہم انہوں نے سنا ہے کہ 23 یا 24 جنوری کو ورون کی شادی طے ہے، انہوں نے ورون دھون کے والد ڈیوڈ سے بات کی تھی تاہم انہوں نے شادی کا ذکر نہیں کیا۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی میڈیا میں پہلے سے ہی خبریں ہیں کہ  ورون اور نتاشا ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دنوں سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو ہی دعوت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :