19 جنوری ، 2021
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں 3 اجلاس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ایک بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبر کی ریٹائرمنٹ کے باوجود فارن فنڈنگ کیس پر پیش رفت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ وہ بغیر دباؤکے اپنی ذمہ داریاں نبھانےکے لیے پر عزم ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات ہوں، سینٹ کے یا بلدیاتی اور ضمنی، وہ ان کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کے لیے تیار ہے۔