20 جنوری ، 2021
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملکی اور غیر ملکی بینکوں میں آن لائن فراڈ کرنے والے پرائمری پاس تین فراڈیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ گروہ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق پرائمری پاس آن لائن فراڈیوں کا تعلق حافظ آباد سے ہے، ملزمان غیرملکی بینکوں کے اکاؤئنٹ ہولڈرز کو وائبر، واٹس ایپ اور ایمو پر کال کرکے فراڈ کرتے تھے۔
ایف آئی اے نے تین ملزمان پرویز، بلال اور اقبال کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ گروہ کا سرغنہ دلاور اور اس کا ساتھی عمران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔