دنیا
Time 20 جنوری ، 2021

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں کون کون سے امریکی صدور شرکت کریں گے؟

فوٹو: فائل

ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے لیکن تقریب حلف برداری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرکت نہیں کریں گے۔

واشنگٹن میں ہونے والی تقریب میں امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس جوبائیڈن سے ان کے عہدے کا حلف لیں گی جبکہ کمالا ہیرس سپریم کورٹ کی جسٹس سونیا سوتومایر سے نائب صدر کا حلف لیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں سابق صدر بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کی شرکت متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن کی تقریب سے قبل ہی وائٹ ہاؤس چھوڑ کر فلوریڈا میں اپنی رہائشگاہ منتقل ہو جائیں گے تاہم نائب صدر مائیک پنس کی جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت متوقع ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری میں کانگریس کے متعدد اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ تقریب حلف برداری میں لیڈی گاگا، جینیفر لوپیز اور بروس اسپرینگسٹین سمیت متعدد سلیبریٹیز بھی شرکت کریں گی۔

مزید خبریں :